آر ٹی سی ملازمین کو مزید مراعات

حکومت اور کارپوریشن کے فیصلہ کے بعد آر ٹی سی کا ایک اور نیا اقدام
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں برسر خدمت مہلوک ملازمین کے کسی فرد خاندان کو ملازمت فراہم کرنے سے متعلق گذشتہ دنوں حکومت اور ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے فیصلہ کی روشنی میں ایک اور نیا اقدام کرنے کے لیے ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ کوشاں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اگر کوئی آر ٹی سی کے مہلوک ملازمین کے فرد خاندان کی جانب سے ملازمت کی ضرورت نہ رہنے یا ملازمت حاصل کرنے سے کسی مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر تحریر میں آر ٹی سی انتظامیہ کو درخواست پیش کرنے کی صورت میں 5 لاکھ روپئے مالی امداد فراہم کرنے کی کا فیصلہ ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے کہا کہ 4 اگست سے فراہم کردہ سہولت پر عمل آوری کی جائے گی ۔ ٹی ایس آر ٹی سی کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اب تک ملازمت حاصل کرنے سے انکار کرنے والے کلاس ون زمرہ کے ملازمین کو 1.5 لاکھ روپئے ، کلاس II زمرہ کے ملازمین کو 1.25 لاکھ روپئے اور کلاس III ملازمین کو ایک لاکھ روپئے کی مالی امداد فراہم کی جاتی تھی ۔ لیکن سال 1999 سے برسر خدمت مہلوک آر ٹی سی ملازمین کے کسی فرد خاندان کو ملازمت فراہم کرنے کے عمل کو روکدیئے جانے کی وجہ سے مالی امداد کی فراہمی کے عمل کو بھی روکدیا گیا تھا ۔ لیکن آر ٹی سی ملازمین کی مختلف مسلسل جدوجہد کے نتیجہ میں اس کو دوبارہ بحال کیا گیا ۔ آر ٹی سی ملازمین یونینوں کے قائدین نے 5 لاکھ مالی امداد فراہم کرنے کے عمل کو سال 2013 سے ہی عمل آوری کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ جب کہ آر ٹی سی انتظامیہ نے ماہ اگست 2017 سے روبہ عمل لانے کے لیے اقدامات کررہا ہے ۔ اس تعلق سے آر ٹی سی نیشنل مزدور یونین قائد مسٹر ناگیشور راؤ نے مالی امداد فراہم کرنے کے فیصلہ کو سال 2013 سے ہی روبہ عمل لانے کا آر ٹی سی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ۔ علاوہ ازیں مختلف آر ٹی سی ملازمین یونینوں نے اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے حامل ملازمین کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کرنے کا بھی آر ٹی سی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ۔۔