آر ٹی سی ملازمین و ورکرس کے گرانی الاونس میں 2.9 فیصد اضافہ

حیدرآباد۔27 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اپنے تمام ملازمین ورکرس بشمول عہدیداروں کے گرانی الاؤنس میں 2.9% اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ انچارج مینیجنگ ڈائرکٹر آر ٹی سی نے احکام جاری کئے۔ جولائی 2018ء سے گرانی الاؤنس میں 2.9% اضافہ پر عمل ہوگا۔ اس طرح ملازمین، ورکرس، بشمول عہدیداروں کیلئے اضافہ شدہ 2.9% گرانی الاؤنس کے بعد جملہ 37.2% گرانی الاؤنس حاصل ہوگا۔ کارپوریشن ذرائع کے مطابق فی الوقت آر ایس ٹی سی میں 34.3% گرانی الاؤنس ادا کیا جارہا تھا ۔ اب اضافہ شدہ گرانی الاؤنس ماہ ستمبر کی تنخواہ میں ادا کیا جائے گا جبکہ جولائی اور اگست کے اضافی شدہ گرانی الاؤنس کی رقم کے متعلق جلد علیحدہ احکام جاری کئے جائیں گے جبکہ وظیفہ پر سبکدوش ملازمین و فوت ملازمین کے گرانی الاؤنس کی سیٹلمنٹ میں شامل کرکے اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔