حیدرآباد 10 اپریل (سیاست نیوز) انتخابات میں غیر مجاز رقومات کی منتقلی روکنے گاڑیوں اور بسوں کی چیکنگ کی جارہی ہے اور اس چیکنگ کے حصہ کے طور پر آج کریم نگر جانے والی ایک آر ٹی سی بس کو بولارم کے پاس روک کر اچانک چیکنگ کی گئی۔ چیکنگ کے دوران سدی پیٹ جانے والے ایک شخص کے پاس سے 95 لاکھ روپئے دستیاب ہوئے۔ پولیس نے رقم کو ضبط کرلیا۔ دریافت کرنے پر اس مسافر نے رقومات سے متعلق کوئی دستاویزات وعیرہ پیش کرنے میں ناکام رہا جس پر الیکشن کیلئے غیر مجاز طور پر منتقل کی جانے والی رقومات کا اندازہ لگا کر پولیس نے اس رقم کو ضبط کرلیا اور اس مسافر کو بھی حراست میں لیکر تحقیقات کی جارہی ہیں۔