آر ٹی سی بس پاس ہولڈرس کو خوشخبری

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے آر ٹی سی بس پاس رکھنے والوں کے لیے خوشخبری کی بات یہ ہے کہ آر ٹی سی ہڑتال کے دوران بس پاس ہولڈرس کو آٹھ دن استعمال کا وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آر ٹی سی حکام کے بموجب بس پاس ہولڈرس کے لیے علحدہ توسیع دی جارہی ہے ۔ اگر کوئی شخص اپنے پاس کی تجدید کروالی ہو تو ایسے افراد کو آئندہ ماہ اس میں توسیع دی جائے گی ۔ آر ٹی سی کے عہدیداروں نے ایسے مسافرین جنہوں نے 6 تا 13 مئی کے درمیان ٹکٹوں کی بکنگ کروائی ہے انہیں بکنگ کی رقم واپس کرنے کا انتظام کیا ہے ۔ ہڑتال کے دوران ٹکٹوں کی بکنگ کروانے والوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اندرون ہفتہ اپنے ٹکٹوں کو منسوخ کروالیں ۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 1800-200-4599 پر ربط کریں ۔۔