آر ٹی سی بس اسٹاپس پر ’’کیوسٹم‘‘

کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار کا عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 5 جولائی (این ایس این) کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار نے کہا ہیکہ جی ایچ ایم سی حدود میں آر ٹی سی بس اسٹاپ پر کیو (لائن) طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے اس سلسلہ میں جتندر آئی پی ایس ایڈیشنل کمشنر ٹریفک (پولیس) آر دھان سنگھ انجینئر ان چیف جی ایچ ایم سی، وائی سبرامنیم اڈوائزر اے ایس سی آئی کے علاوہ آر ٹی سی نمائندہ کے ہمراہ حیدرآباد میں بس بے اور کیوسیٹم پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ٹریفک پولیس، آر ٹی سی، جی ایچ ایم سی اور اے ایس سی آئی پر مشتمل ایک کمیٹی نے اس سلسلہ میں عابڈس، کوٹھی، عثمانیہ میڈیکل کالج جیسے مقامات کا دورہ کرنے کے بعد اس کا فیصلہ کیا۔ بتایا گیا کہ بس شیلٹرس کا بھی ضروری مقامات پر انتظام کیا جائے گا۔ جی ایچ ایم سی کمشنر نے آر ٹی سی کو ہدایت دی کہ وہ مصروف ٹریفک اوقات میں بسوں کی معقول حمل و نقل کیلئے مناسب انتظام کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر بس اور بس شیلٹر کو ایک منفرد نمبر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی حدود میں 864 بس اسٹاپس، 1611 بس شیلٹرس ہیں جبکہ مزید 600 بس شیلٹرس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پولیس اور اے ایس سی آئی کو ہدایت دی کہ 30 فٹ اوور بریجس کے مقامات کیلئے تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ روڈ کراس کرنے کے دوران کئی افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے لیبروں کے اڈوں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی جبکہ جی ایچ ایم سی ان مقامات پر شیڈس تیار کرنا چاہتی ہے تاکہ لیبر دھوپ سے محفوظ رہ سکیں اور ان لیبروںکا نام رجسٹرڈ کیا جائے گا جو روزگار کی تلاش میں یہاں آتے ہیں۔