آر ٹی سی بسوں میں بھی خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے اقدامات

نشستوں کے درمیان آہنی گرل نصب کرنے کی تجویز ، خواتین کمیٹی کی سفارش پر چیف منسٹر کی رضامندی
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے تلنگانہ کے خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے شی ٹیموں کی تشکیل کے اعلان کے بعد اب خواتین کے سفر کو آسان بنانے کی غرض سے آر ٹی سی بسوں میں خاتون مسافروں اور مرد مسافروں کے درمیان آہنی گرل تنصیب کرنے پر غور کررہی ہے ۔ ذرائع کے بموجب اس سلسلہ میں ریاستی تحفظ خواتین کمیٹی نے چیف منسٹر مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ سے سفارش کی تھی جس پر چیف منسٹر نے رضا مندی کا اظہار کیا ہے اور تحفظ خواتین کمیٹی کے ارکان نے آر ٹی سی بسوں میں بعض تبدیلیاں لانے کا مشورہ دیا ہے جس میں بس میں کنڈکٹر کو پوری طرح گھوم کر ٹکٹ دینے کے لیے درمیان گرل کو سلائیڈر ڈور کی تنصیب عمل میں لائی جائے ۔۔

اردو یونیورسٹی میں آج قومی سمینار
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ اسلامک اسٹڈیز اور اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا ، دہلی کے باہمی اشتراک سے ’’جدید مسائل اور فقہ اسلامی‘‘ کے موضوع پر جمعرات 13؍نومبر کو ایک روزہ قومی سیمینارمنعقد کیا جارہا ہے۔ سیمینار کی افتتاحی نشست کی صدارت نائب شیخ الجامعہ ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد کرینگے جب کہ کلیدی خطبہ مشہور عالم دین وفقیہ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی پیش کریں گے۔سیمینار کی ا فتتاحی نشست 10:30 بجے صبح مرکزی لائبریری آڈی ٹوریم میں منعقد ہوگی، جب کہ دیگرعلمی نشستیں پانچ بجے شام تک جاری رہیں گی۔