آر ٹی سی اور برقی کنٹراکٹ ملازمین سے بات کرنے پر زور : بی جے پی

حیدرآباد /11 مئی ( این ایس ایس ) صدر تلنگانہ بی جے پی یونٹ و رکن اسمبلی مسٹر جی کشن ریڈی نے تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ برقی کے احتجاجی کنٹراکٹ ملازمین کے یونینوں کے ساتھ فوری بات چیت کا آغاز کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ برقی کے کنٹراکٹ ملازمین کے احتجاج کے باعث برقی کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ کشن ریڈی نے اپنے صحافتی بیان میں مزید بتایا کہ آر ٹی سی اور برقی کنٹراکٹ ملازمین کے احتجاج کے باعث ریاست کی عوام کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ برقی سربراہی میں خلل سے کئی مسائل پیدا ہو رہے ہیں جبکہ آر ٹی سی ہڑتال سے غریب و متوسط طبقہ کے افراد کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بی جے پی تائید نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے خواہش کی کہ وہ فوری طور پر دونوں محکموں کے ملازمین اور یونینوں کے ساتھ بات چیت کرکے ان کے دیرینہ مطالبات کی یکسوی پر غور و خوض کریں ۔