حیدرآباد۔/22اپریل، ( این ایس ایس ) آر ٹی سی انتظامیہ اور ورکرس یونین کے مابین مذاکرات ناکام ہوگئے۔ ورکرس یونین نے انتظامیہ کے تیقنات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان قائدین نے کہا کہ انتظامیہ نے ریاستی حکومت سے مشاورت کے بعد تمام مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا ہے۔ ورکرس یونین تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے مماثل کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ یونین نے یہ واضح کیا ہے کہ اس ضمن میں مزید انتظار نہیں کیا جائے گا اور ہڑتال یا کسی بھی تحریک کے لئے انتظامیہ ذمہ دار رہے گا۔ اس دوران سکندرآباد کنٹونمنٹ آر ٹی سی ڈپو ملازمین نے راست کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 200بسوں کو ڈپو میں روک دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈپو منیجر نے ایک ڈرائیور اور کنڈکٹر کو بلا کسی وجہ کے معطل کیا ہے۔ عہدیداروں نے جب معطلی کا فیصلہ واپس لینے سے انکار کردیا تو ملازمین احتجاج پر اُتر آئے۔