حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ریٹائرڈ آئی پی ایس و ترجمان تلگودیشم پارٹی مسٹر آر سیتاراما راؤ کو صدرنشین آندھراپردیش ہاؤزنگ کارپوریشن کی حیثیت سے نامزد کیا ہے۔ چنانچہ اس ضمن میں ڈی جی پی آفس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ریٹائرڈ آئی پی ایس و ترجمان تلگودیشم مسٹر آر سیتاراما راؤ نے بحیثیت صدرنشین آندھراپردیش ہاؤزنگ کارپوریشن اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر ڈائرکٹر جنرل پولیس آندھراپردیش مسٹر جے وی راموڈو آئی پی ایس، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل سی آئی ڈی مسٹر ستیہ نارائنا آئی پی ایس، آئی جی مسٹر ہریش آئی پی ایس، سابق ڈی جی پی مسٹر ایچ جے دورا آئی پی ایس، مینجنگ ڈائرکٹر اے پی ہاؤزنگ کارپوریشن مسٹر ایس اے ہدیٰ آئی پی ایس، ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس مسٹر سعید احمد خان، ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائرکٹر میڈیکل اینڈ ہیلت ڈاکٹر رنگاراؤ کے علاوہ دیگر تلگودیشم پارٹی قائدین، کارکنوں اور نونامزد صدرنشین کے افراد خاندان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔