آر بی آئی گورنر کیخلاف کچھ نہیں کہا : ارون جیٹلی

نئی دہلی۔30 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج اس تاثر کو ختم کردینے کی کوشش کی کہ اُنھوں نے شرح سود کے معاملے میں آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن سے اختلاف کیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ وہ صرف ہندوستان کی مینوفیکچرنگ سے متعلق قابلیتوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات تجویز کررہے تھے ۔ کل کی اُن کی تقریر کے تعلق سے میڈیا رپورٹس کے پس منظر میں جیٹلی نے فیس بک پر کہا کہ ’’میری پوری تقریر میں (کل منعقدہ میک ان انڈیا ورکشاپ میں ) ریزرو بینک یا اُس کے گورنر کے تعلق سے کوئی بھی بات نہیں ہے ۔ جو کچھ رپورٹنگ ہوئی ہے وہ میرے الفاظ نہیں اور میں نے کوئی متنازعہ بات نہیں کہی ‘‘۔