آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن کو جان سے مارنے کی دھمکی

ممبئی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھورام راجن کو ای۔میل کے ذریعہ جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ ای۔میل دولت اسلامیہ (داعش )کے نام سے روانہ کیا گیا ہے۔ ای۔ میل ملنے کے بعد ان کی سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے ای۔ میل بھیجنے والے کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ گورنر کو ہلاک کرنے کی دھمکی کیساتھ گزشتہ ماہ آر بی آئی کے سرکاری ای۔میل پتہ پر موصول ہوا تھا۔ پولیس نے اگرچیکہ اس میل کے متن کو ظاہر نہیں کیا ہے جس کو ISIS583847@gmail.com سے بھیجا گیا تھا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ میل میں راجن کو دھمکی دی گئی کہ ان کا کام تمام کردیا جائیگا اور اس کیلئے سپاری دی گئی ہے۔