حیدرآباد۔/12 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی) گورنر کے عہدہ سے ارجیت پٹیل کے استعفی کے موضوع پر سوشیل میڈیا پر انتہائی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔ بالخصوص ان ( ارجیت پٹیل ) کے حوالے سے ایک فرضی ٹوئیٹ تیزی سے گشت کررہا ہے جس میں پٹیل کے حوالہ سے ( فرضی طور پر ) یہ کہا گیا ہے کہ ’’ پہلے مجھے ریزرو بینک آف انڈیا کا نام تبدیل کرتے ہوئے ریلائینس بینک آف انڈیا کا نیا نام رکھنے کیلئے کہا گیا۔ پھر مجھے امبانی سنگیت پارٹی میں ناچنے کیلئے کہا گیا۔ اور اسی لمحہ میں نے کہہ دیا کہ بس ! اَب بہت ہوچکا ہے… ‘‘ ظاہر ہے کہ یہ ٹوئیٹ محض ایک لطیفہ ہے جو آر بی آئی گورنر کے عہدہ سے ارجیت پٹیل کے استعفی اور حال ہی میں ختم شدہ ایشا امبانی فیملی سنگیت کے موقع پر پوسٹ کیا گیا تھا۔ یہ مسیج سوشیل میڈیا پر کافی مقبول ہوا ہے اور تیزی سے گشت کررہا ہے۔