آر بی آئی کے اختیارات میں کٹوتی کا اندیشہ

کولکتہ ۔ 22 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا کے اختیارات میں کٹوتی کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے بینک کے عہدیداروں اور ملازمین کے ایک گروپ نے مختلف ریاستوں کے چیف منسٹرس اور ارکان پارلیمنٹ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے فینانس بل میں بجٹ تجاویز پر آگاہ کردیا ہے۔ یونائٹیڈ فورم آف ریزرو بینک آفیسرس اینڈ ایمپلائیز نے اس مکتوب میں یہ نشاندہی کی تھی کہ فینانس بل میں شامل بعض دفعات کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے اور اس پر عمل آوری سے سنٹرل بینک کی کار کردگی محدود ہوجائے گی ۔