حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن ٹولی چوکی کے بموجب ریزرو بنک آف انڈیا ( آر بی آئی ) میں اسسٹنٹس کی 610 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ ان میں تلنگانہ کے لیے علحدہ جائیدادیں مختص ہیں ۔ ان جائیدادوں کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جائیدادوں کے لیے تعلیمی قابلیت کسی بھی فیکلٹی میں گریجویشن میں کم از کم 50 فیصد نشانات کے علاوہ کمپیوٹر میں ورڈ پروسیسنگ کی نالج ہونے چاہئے ۔ ایسے امیدوار جن کی عمر 7 نومبر 2016 کو 20 اور 28 سال کے درمیان ہو درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ درخواست فارم کی فیس ( امتحان فیس ۔ انٹیمیشن چارجس ) جنرل / او بی سی کے لیے 450 روپئے جب کہ ایس سی / ایس ٹی / پی ڈبلیو ڈی / ایکس سرویس مین کے لیے 50 روپئے ہوگی ۔ درخواست فارم آن لائن کے ذریعہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر ہے ۔ حیدرآباد ، کریم نگر ، کھمم اور ورنگل ، تلنگانہ کے امتحانی مراکز ہوں گے ۔ تفصیلات ویب سائٹ rbi.org.in پر دستیاب ہیں ۔۔