نئی دہلی۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فینانس سیکریٹری اے این جھا نے بیان کیا ہے کہ گورنر ریزرو بینک آف انڈیا ارجیت پٹیل کے استعفیٰ کے بعد ان کے جانشین کا فیصلہ بہت جلد حکومت کرے گی۔ 1990ء کے بعد سے یہ پہلا کیس ہے جس میں گورنر نے اپنی پوری معیار سے قبل ہی یہ کہہ کر ’’شخصی وجوہات‘‘ کی بناء پر وہ مستعفی ہورہے ہیں۔ پیر کو پٹیل کے اچانک اور غیرمتوقع استعفی کے باعث ریزرو بینک بے سر کے ادارہ کا موقف حاصل کرلیا ہے۔ ان کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب حکومت سے اختلافات کے پیش نظر بورڈ آف دی سنٹرل کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہونے والی تھی۔ جھا نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آر بی آئی کے بارے میں حکومت جلد ہی اظہار خیال کرے گی۔