آر بی آئی بورڈ میں رد و بدل

نئی دہلی ۔ 31 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے وزارت فینانس نے آج محکمہ معاشی امور میں ایڈیشنل سکریٹری مسٹر اجئے تیاگی کو ریزرو بینک آف انڈیا کے بورڈ میں نامزد کردیا ہے ۔ ان کا تقرر سکریٹری معاشی امور مسٹر راجیو مہرشی کی جگہ کیا گیا ہے ۔ اقرار نامہ کے مطابق سکریٹری معاشی امور اور سکریٹری معاشی خدمات سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹرس آر بی آئی ہوں گے ۔ آر بی آئی ایکٹ بابت 1934 کے ضابطوں کے مطابق محصلہ اختیارات کو بروکار لاتے ہوئے مرکزی حکومت سے مسٹر اجئے تیاگی ایڈیشنل سکریٹری ( انوسمنٹ ) ڈپارٹمنٹ آف اکنامک آفیسرس وزارت فینانس کو سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹر RBI میں تقرر کیا ہے ۔ اس خصوص میں احکامات استقدامی اثر کے ساتھ نافذ ہوں گے ۔ قبل ازیں اس عہدہ پر راجیو مہرشی تھی ۔ انہیں وزارت فینانس میں فینانس سکریٹری کی ذمہ داری دی گئی ۔

 

جمو ں بند کے دوران پرتشدد واقعات
جموں۔/31جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے قیام کے مطالبہ پرآج بند کے دوران متعلقہ رابطہ کمیٹی ارکان اور بی جے پی کارکنوں میں تصادم ہوگیا جس پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا۔