آر بالکی کی فلم میں اکشے اور ودیا ایک ساتھ

مشہور بالی ووڈ ڈائرکٹر اب آربالکی اپنی نئی فلم منگل یان یا پھر مشن منگل کے ٹائیٹل سے فلم بنانے جارہے ہیں جس میں اکشے کمار اور ودیا بالن مرکزی کردار نبھائیں گے۔ آر بالکی کی اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جنوری سے ہوگا بالکی اسے 2019 کے وسط میں مکمل کرلیں گے ۔ فلم کی کاغذی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مزید کاسٹ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔