آر ایس ایس کی مسلم دشمنی کے سدباب کیلئے ایک لاکھ نوجوانوں میں شعور بیداری کا نشانہ

عالمی ‘ ملکی و ملی حالات پر ماہنامہ نکالنے کا اعلان ‘ تحریک مسلم شبان کی یوم تاسیس سے محمد مشتاق ملک کا خطاب

حیدرآباد ۔19اگست ( پریس نوٹ ) تحریک مسلم شبان نے گذشتہ 27سال سے ملت کی بے لوث خدمت کررہی ہے ‘ بے خوفی ‘ بے غرضی ‘ اخلاص اور للٰہیت شبان کی بنیادی تعلیم ہے ۔ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ‘ مایوسی کے خلاف تحریک مسلم شبان بڑی بیداری کا کام ہے ۔ شریعت کے تحفظ کی جدوجہد ‘ اصلاح معاشرہ ‘ بابری مسجد ‘ اسلامی تہذیب کی بقا کیلئے شعور بیدار کیا ۔ تاریخ اسلام اور قرآن کی تعلیمات نوجوانوں اور اُمت تک پہنچانے کا اہم کردار ادا کیاہے ۔ اقتدار ‘ عہدوں نام کی پرواہ کئے بغیر صدر تحریک جناب محمد مشتاق ملک نے جہد مسلسل کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر دفتر تحریک واقع اعظم پورہ پر منعقدہ 27ویں یوم تاسیس تقریب جو جناب محمد مشتاق کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔ اس میں مقررین اکرام ‘ مفتی منظور احمد عثمانی ‘ برکت علی خان ساجد ‘ قاری عبدالقیوم شاکر ‘عبدالحکیم سنگاریڈی ‘ حافظ شیخ حسین نظامی ‘ جناب عارف قادری ‘ جناب صلاح الدین پرویز ‘ جناب نجیب احمد ‘ جناب محمد رحیم اللہ خان نیازی ‘ محمد مشاق نے کئے ۔ مقررین نے بابری مسجد ایودھیا دورہ ‘ گرفتاریوں اور شریعت کی جدوجہد شرعی فیصلہ بورڈ کے قیام اور اس کے تحت مختلف فیصلوں کا تفصیلی ذکر کیا ۔ جناب محمد مشتاق نے 3 گھنٹے جاری رہنے والی اس تقریب یوم تاسیس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک مسلم شبان ملت دینی اور ملی تحریک ہے ۔ ملک اور ملت کے حالات پر گہری نظر رکھتی ہے ۔ سیاسی جدوجہد شبان کی پالیسی نہیں ہے ‘ مگر سیاسی حالات پر نظر اور ملت پر اس کے پڑنے والے اثرات سے ہم ملت کو آگاہ کررہے ہیں ۔ سابق وزیراعظم وی پی سنگھ ‘ این ٹی راما راؤ ‘چندرا بابو نائیڈو اور کئی ریاستی و مرکزی وزراء نے تحریک مسلم شبان کے پلیٹ فارم سے مخاطب کیا ۔ مسلم پرسنل لا بورڈ ‘ ملی کونسل ‘مسلم مجلس مشاورت کے علاوہ ملک کے ہر گوشہ کے علماء نے شبان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور شبان کے پلیٹ فارم سے خطاب کیا ۔ یوم تاسیس کے موقع پر عالمی ملکی اور ملی حالات پر ماہانہ جریدہ نکالنے کا صدر تحریک نے اعلان کیا ۔ آر ایس ایس کی مسلم دشمنی اور سازشوں کے سدباب کیلئے ایک لاکھ نوجوانوں تک پہنچانے اور ان کو جدوجہد کا حصہ بنانے کا نشانہ مقرر کیا جارہا ہے ۔ اس میں مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہیکہ وہ روزانہ پانچ افراد سے ملک کی سنگین صورتحال پر بات کر کے ان کا نام پتہ فون نمبر تحریک مسلم شبان کے دفتر پہنچادیں ۔ تقریب میں کارکنان شبان ‘ اراکین مجلس عاملہ و دیگر معززین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جناب عباس خان کی قرات سے اجلاس کا آغاز ہوا اور جناب عارف قادری انچارج پروگرام نے کارروائی چلائی و شکریہ ادا کیا ۔