حیدرآباد ۔ 29 ؍نومبر ( سیاست نیوز) بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے آج کہا کہ جن سنگھ کے بانی پنڈت دین دیال ادپادھیا کے نظریات کو ملک کی ہر یونیورسٹی میں پڑھانے کی ضرورت ہے ۔ دیگر نظریات کے ساتھ اوپادھیا کے نظریات بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایوارڈس کی واپسی کے واقعات کو فضول عوام کی احمقانہ کوشش قرار دیا جو لوگ ایوارڈس کے مستحق نہیں تھے انہیں ایوارڈس سے نوازا گیا تھا اور بہت ہی اچھا ہوا کہ ان لوگوں نے اپنے ایوارڈس واپس کردیئے ۔ سبرامنیم سوامی یہاں ایک کتاب کی رسم اجراء کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اوپادھیا کے نظریات کو پڑھایا جانے کے لئے ان کے مطالبہ کے اثرات بہت کچھ ہوسکتے ہیں ۔ اگر اس پر عمل کیا گیا تو ہوسکتا ہے کچھ ہلہ گلہ ہوجائے اورشور اٹھائے لیکن اعتراضات مزاحمت کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے۔