آر ایس ایس مودی حکومت کا ریموٹ کنٹرول:سی پی آئی

نئی دہلی ۔ /25 ستمبر( سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی کے جنرل سکریٹری وی ایس سدھاکر ریڈی نے آج کہا کہ آر ایس ایس مودی حکومت کا ریمورٹ کنٹرول ہے۔ سیکولرازم اور مشاورت کی پالیسی درکنار کردی گئی ہے ۔ انہوں نے دوسرے اے بی بردھن میموریل لیکچر میں یہ تبصرہ کیا ۔

کرناٹک میں بارش کا سلسلہ جاری
بنگلورو ۔ /25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہر بنگلورو مسلسل بارش کی وجہ سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی بھرگیا اور در خت جڑ سے اکھڑے گئے ۔ کرناٹک کی ریاستی آفات سماوی انتظامیہ نے اطلاع دی کی کہ شہر میں 5.30 بجے صبح تک 7 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کئی علاقوں خاص طور پر اناکل ، رام نرگھٹا روڈ اور مودی والا کے اطراف کے علاقے سیلاب کا شکار ہوگئے ۔ ایک جھیل میں پانی کی سطح پر جھاگ اڑتا نظر آرہا تھا ۔