اسٹیٹ فوڈ لیباریٹری کی رپورٹ ۔ پراڈکٹ کو بدنام کرنے تلگو چیانل کی سازش
حیدرآباد ۔ /25 مارچ (پریس نوٹ) اسٹیٹ فوڈ لیباریٹری نے اپنی رپورٹ میں آر آر پان مسالہ کو تمباکو اور نیکوٹین سے پاک قرار دیا ۔ آر آر پان مسالہ یونک ٹوباکو پراڈکٹس کی جانب سے تیار کیا جاتا ہے جس کے خلاف حال ہی میں ایک تلگو ٹیلی ویژن چیانل نے من گھڑت رپورٹ ٹیلی کاسٹ کرتے ہوئے اس پراڈکٹس کی مقبولیت اور اس کے مینوفیکچررس کی نیک نامی کو متاثر کرنے کی کوشش کی تھی ۔ اس کے بعد ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا کی نگرانی میں ساؤتھ زون پولیس نے یونک ٹوباکو پراڈکٹس بنڈلہ گوڑہ احاطہ کا معائنہ کیا اور آر آر مسالہ کے اجزاء کو جانچ کے لئے اسٹیٹ فوڈ لیبارٹری کو راونہ کیا جس نے تجزیہ کے بعد رپورٹ پیش کی ۔ جس میں کہا گیا کہ آر آر مسالہ کے اجزاء میں نہ تو تمباکو اور نیکوٹین پایا گیا اور نہ ہی یونک ٹوباکو پراڈکٹس کے احاطہ میں اس قسم کے کوئی اجزاء پائے گئے جس سے مذکورہ تلگو چیانل کی خبر کے من گھڑت ، غلط اور گمراہ کن ہونے کا ثبوت ملتا ہے ۔ یونک ٹوباکو پراڈکٹس کے ارباب مجاز نے تلگو چیانل اور مرکزی حکومت کی جانب سے قانونی طور پر مجاز گردانا ہے ۔ اسٹیٹ فوڈ لیباریٹری کے فوڈ انالیٹکس ڈاکٹر کے ساوتری نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آر آر پان مسالہ کے اصل اجزا پان سپاری پر مشتمل ہے جبکہ ناچارم میں واقع اسٹیٹ فوڈ لیباریٹری نے اپنی رپورٹ میں یہ وضاحت کردی کہ آر آر پان مسالہ فیکٹری میں گٹکا یا تمباکو جیسی کوئی چیز نہیں پائی گئی ۔