حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): راشٹریہ اسپاٹ نگم لمٹیڈ ( آر آئی این ایل / وشاکھاپٹنم اسٹیل ) کی جانب سے جونیر ٹرینیز کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں اور جملہ 664 جائیدادیں ہیں جن میں شعبہ جات کے اعتبار سے میکانیکل 344 ، الیکٹریکل 203 ، مٹالرجی 98 ، انسٹرومنٹیشن 19 ہیں ۔ دسویں جماعت کامیابی کے ساتھ متعلقہ آئی ٹی آئی شعبہ میں کامیاب امیدوار اہل ہوں گے ۔ امیدوار کا قد کم از کم 150 سنٹی میٹر اور وزن 45 کے جی ہونا چاہئے اور جب کہ خواتین کے لیے قد کم از کم 143 سنٹی میٹر اور وزن 35 کے جی ہونا چاہئے ۔ حد عمر 18 تا 27 سال کے درمیان ہونا ہے جب کہ امیدوار کا انتخاب آن لائن کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ ، سرٹیفیکٹس کی جانچ اور میڈیکل ٹسٹ کے ذریعہ کیا جائیگا ۔ اور آن لائن امتحانات بھونیشور ، چینائی ، دہلی ، کولکاتہ ، کاکیناڈا ، ممبئی ، پٹنہ ، رانچی ، راجہ مہندروارم ، وجئے واڑہ ، وشاکھا پٹنم اور وجئے نگرم میں منعقد کئے جائیں گے اور درخواستیں صرف آن لائن ہی داخل کرنا ہوگا ۔ درخواست فیس 300 روپئے ہے اور آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 25-9-2018 ہے اور فیس ادائیگی کی آخری تاریخ 26-9-18 مقرر ہے اور جو لوگ مارچ 2017 کے اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں شریک تھے انہیں دوبارہ درخواست داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے vizagsteel.com ملاحظہ کریں ۔۔