آرٹی سی کی جلد” وجرا”منی بس خدمات

حیدرآباد20جنوری (یواین آئی) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن حیدرآباد وجرا منی بس خدمات کا آغاز جلد کرے گا۔یہ بسیں مہاتماگاندھی اسٹیشن اور جوبلی بس اسٹیشن گئے بغیر مسافرین کی سہولت کے لئے انہیں مختلف پک اپ پوائنٹس سے سوار کروائیں گی۔مسافرین کو سوار کروانے کے لئے یہ بسیں مختلف کالونیاں جائیں گی۔ آر ٹی سی 7اے سی اور40نان اے سی بسوں کا آغاز کررہی ہے ۔وجرا بسوں کے ٹکٹس جاری نہیں کئے جائیں گے بلکہ آن لائن ویب سائٹ www.tsrtsonline.inیا پھر آرٹی سی ویلٹ یا ایم ویلٹ کے ذریعہ ٹکٹس کی بکنگ کروائی جاسکے گی۔آرٹی سی ‘ ٹکٹس کی بکنگ کے لئے خصوصی ایپ تیار کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ گروپ بکنگس پر 10فیصد ڈسکاونٹ ہوگا۔ ان بسوں میں بس اور کنڈکٹر ایک ہی ہوگا۔ وجرا بسوں کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ۔ورنگل سے حیدرآباد تین روٹس پر یہ وجرا بسیں چلائی جائیں گی۔ ساتھ ہی حیدرآباد اور نظام آباد کے درمیان تین روٹس پر ان بسوں کو چلایا جائے گا۔