جموں ۔ 29 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج یہ الزام وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر عائد کیا کہ آرٹیکل 3♥70 پر 370 ڈگری ( زاویہ ) تک گھوم گئے ہیںاور کہا کہ جموںو کشمیر کے عوام کے ساتھ باقیماندہ ملک کو اپنے موقف کی وضاحت کریں ۔ اے آئی سی سی ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 پر وزیراعظم نریندر مودی 360 ڈگری تک گھوم گئے ہیں ( نظریاتی انحراف) اب انھیں پارٹی موقف کی ازسرنووضاحت کرنی ہوگی ۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 67 سال کے دوران آرٹیکل 370 پر بی جے پی کا موقف یکساں رہا ۔ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سے نائب وزیراعظم ایل کے اڈوانی اور دیگر لیڈروں نے اس موقف کی توثیق کرتے رہے حتی کہ مرکز میں نئی حکومت تشکیل دینے کے فوری بعد وزیراعظم دفتر کے وزیر جتیندر سنگھ نے یہ اعادہ کیا تھا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا جائیگا ۔ بعد ازاں انھوں نے اپنے موقف سے یوٹرن ( انحراف) لیا اور آرٹیکل 370 پر مباحث کی بات کرنے لگے ۔ لیکن ان لوگوں نے مباحث کیلئے کوئی وقت مقرر کیا اور نہ ہی اس کے قانونی پیچیدگیوں کی وضاحت کی ۔ کانگریس ترجمان نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اس مسئلہ کو سرد خانہ میں رکھ دیا ہے اور بی جے پی نے خاموشی اختیار کرلی ہے ۔