آرمی پبلک اسکول گولکنڈہ میں اساتذہ کے تقررات

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : آرمی پبلک اسکول گولکنڈہ حیدرآباد میں مختلف جائیدادوں پر تقررات کا اعلان ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی جی ٹی 5 ، ٹی جی ٹی 10 ، پی آر ٹی میوزک 1 ہیں ۔ پی جی ٹی میں پولٹیکل سائنس ، جغرافیہ ، اکنامکس ، کامرس اور ہسٹری ہیں تو ٹی جی ٹی میں فزیکس ، کیمسٹری ، سوشیل سائنس ، میاتھس ، انگریزی اور ہندی ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے پی جی ٹی کے لیے متعلقہ سبجکٹس میں پی جی کامیابی کے علاوہ سینئیر سکنڈری کلاس ( سی بی ایس ای ) کے طریقہ پر گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کو پڑھانے کا تجربہ ) رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں ۔ اور ٹی جی ٹی امیدوار ڈگری کامیابی کے علاوہ سکنڈری کلاسیس ( 6 ۔ 9 کلاس ) کو پڑھانے کا تجربہ ، پی آر ٹی امیدوار ڈگری کامیابی کے ساتھ پرائمری کلاسیس کو پڑھانے کا تجربہ رکھنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ درخواست فیس 100 روپئے ، درخواست پہونچنے کی آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی گئی ہے ۔ درخواستیں آرمی پبلک اسکول گولکنڈہ ، حیدرشاہ کوٹہ حیدرآباد 500031 کے پتہ پر روانہ کریں ۔۔