آرمینیا کے سنگ میل پارلیمانی انتخابات کا آغاز

ایریوان ۔2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)  آرمینیا میں سنگ میل پارلیمانی انتخابات کا آج آغاز ہوگا ۔ دستوری اصلاحات کی منظوری اور سویٹ یونین کے زوال کے بعد آرمینیا کے یہ اولین پارلیمانی انتخابات ہیں ۔ مغربی ممالک اس کو ایک جمہوریہ آزمائش قرار دے رہے ہیں ۔ 29لاکھ آبادی والے چھوٹے سے ملک آرمینیا کی سرحدیں سمندر سے نہیں ملتی ‘ یہاں پر آج کی رائے دہی کے نتیجہ میں اپوزیشن کو اقتدار کی منتقلی کا امکان ہے ۔ رائے دہی سے قبل یوروپی ی ونین کے وفد نے آرمینیا کا دورہ کیا ۔
آخر کار باب ڈائیلان نے 2016کا نوبل انعام قبول کرلیا
اسٹاک ہوم ۔ 2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ایک مہینہ کی غیر یقینی کیفیت اور تنازعہ کے بعد آخر کار باب ڈائیلان نے 2016ء کا نوبل انعام برائے ادب قبول کرلیا ۔ ایک تقریب میں جو سویڈن کی اکیڈیمی کے اعلان کے بموجب بڑے پیمانے پر منعقد کی گئی تھی ۔یہ باوقار نام 75سالہ ادیب باب ڈائیلان کے حوالے کردیا گیا ۔ انہیں اپنا طمغہ اور ڈپلوما اکٹوبر میں اسٹاک ہوم میں دیا جائے گا ۔ اسٹاک ہوم کی یہ تقریب خانگی حیثیت رکھتی ہے جس میں اکیڈیمی کے 12ارکان نے شرکت کی ۔یہ باوقار ایوارڈ حاصل کرنے والے باب ڈائیلان اولین گیت کار ہوں گے۔