یروان۔28 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) آرمینیا کی ایک عدالت نے جمعہ کو سابق صدر رابرٹ کورچین کو اقتدار پر قبضہ کرنے کے الزام میں حراست میں لینے کا حکم دیا۔ کورچین کے وکیل ارم آربولین نے بتایا کہ 1998 ء سے 2008ء تک آرمینیا کے صدر رہے کورچین سزا سنائے جانے کے وقت عدالت میں موجود تھے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔تفتیش کاروں نے کورچین پر سال 2008ء میں ہوئے انتخابات کے بعد آئینی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے ، جب ان کے ساتھی سرج سرکسیان ان کے جانشین منتخب ہوئے تھے ۔