سافٹ ویر شعبہ کو وسعت دینے ،چیف منسٹر چندرا شیکھر راو کا اقدام
حیدرآباد 4 ستمبر (سیاست نیوز)چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر چندرا شیکھر راو نے سافٹ ویر شعبہ میں تیزی کے ساتھ وسعت پانے اور ترقی پانے والے ’’آدی بٹلہ ‘‘علاقہ میں مکمل سطح کا پولیس اسٹیشن قائم کرنے کیلئے ڈائرکٹر جنرل پولیس مسٹر انوراگ شرما کو حکم دیا ہے اور بتایا کہ آدی بٹلہ جہاں آٹھ ہزار خاتون ملازمین کے ساتھ ہزاروں افراد سافٹ ویر انجینئرس خدمات انجام دے رہے ہیں لہذا اس مقام پر پولیس اسٹیشن کی سخت ضرورت ہے ۔ اس سلسلہ میں ٹی سی ایس چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر چندر شیکھرن نائب صدر وی راجنا نے سکریٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی مسٹر ہرپریت سنگھ کے ساتھ آج سکریٹریٹ میں چیف منسٹر مسٹر کے چندرا شیکھر راو سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی سی ایس کے اس وفد نے حیدرآباد میں اپنی سرگرمیوں سے چیف منسٹر کو واقف کروایا اور بتایا کہ اب تک ہی ان کے ادارہ میں 26 ہزار افراد کام (خدمات انجام دے ) والے ہیں اور بہت جلد مزید 28 ہزار افراد کو ملازمتیں فراہم کئے جائیں گے ۔ اس وفد نے چیف منسٹر کو بتایا کہ ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسیس دنیا بھر میں اپنی برانچس رکھتا ہے اور عالمی سطح پر شہر حیدرآباد میں ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسیس کو چوتھا مقام حاصل ہے ۔ اس موقع پر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو نے اظہار خیال کرتے ہوئے ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسیس جیسا ادارہ تلنگانہ میں کئی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا اور تلنگانہ ریاست کی ترقی میں حکومت بھی ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسیس سے مکمل و بھرپور استفادہ حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں تجارت و صنعت دوست حکومت پائی جاتی ہے لہذا ریاست تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کیلئے پہل کرنے کی پر زور خواہش کی ۔ مسٹر چندرشیکھر راو نے مزید کہا کہ ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسس مستقبل میں جو کوئی بھی کاروبار کو وسعت دینے کیلئے اقدامات کرے گی حکومت اپنا بھر پور تعاون فراہم کرے گی۔