نئی دہلی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پنشن فنڈ ریگولیٹری ادارہ نے قواعد کو مزید سہل بنادیا ہے جس کے تحت نیشنل پنشن اسکیم (این پی ایس) اکاؤنٹ اگر آدھار کے ذریعہ اور الیکٹرانک دستخط کے ساتھ کھولے جائیں تو انہیں کاغذی درخواست فارم داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2013ء میں e-kyc کو دیگر قابل قبول شناختی و رہائشی دستاویزات کی طرح تسلیم کرنے کی اجازت دی تھی۔ اب یہ فیصلہ کیا گیا کہ این پی ایس کیلئے کھولے جارہے آن لائن اکاؤنٹ میں الیکٹرانک دستخط کو شامل کرلیا جائے اور کاغذی درخواست فارم سنٹرل ریکارڈ کیپنگ ایجنسی کو روانہ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔