آدھار کے تعلق سے عوام کی تشویش دور کریں:پیانل

نئی دہلی ۔ 29 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک پارلیمانی پیانل نے آج اعلیٰ حکومتی عہدیداروں بشمول یو آئی ڈی اے آئی چیف ایکزیکٹیو آفیسر سے کہا کہ ملک بھر میں شعور بیداری پروگرام منعقد کرتے ہوئے آدھار کے تعلق سے عوام کی تشویش دور کی جائے ۔ ذرائع نے کہاکہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ اس اسکیم کے دستوری جواز کو برقرار رکھا لیکن حکومت کی جانب سے اسے مختلف خدمات کیلئے لازمی قرار دینے کی کوششوں کو روک دیا۔