ممبئی ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آدھار پروگرام جس کے تحت حکومت فائدہ کی راست منتقلی (ڈی بی ٹی) کی اسکیمات چلا رہی ہے، بچتوں کا موجب بن سکتا ہے جو مزید شعبوں میں متعارف کرائے جانے پر جی ڈی پی کے 1.2 فیصد تک ہوسکتی ہیں۔ یو بی ایس سیکوریٹیز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مختلف صورتوں میں ڈی بی ٹی کے ذریعہ بچتیں جی ڈی پی (مجموعی دیسی پیداوار) کا 0.2 تا 1.2 فیصد ہوسکتی ہیں، جس کا انحصار مطلوبہ اسکیمات پر ہوگا اور اس بات پر کہ آیا تمام ریاستیں حصہ لیتی ہیں۔ یو بی ایس نے کہا کہ آدھار فیصلہ کن موقف اور قابل لحاظ فوائد کے حصول کی طرف بڑھ رہا ہے۔ نیز حکومت کے فوائد کی منتقلی کے نظام میں پائی جانے والی نقائص کی دوری سے ہونے والی بچتیں اس سال واضح ہوسکتی ہیں۔