آدھار کو پیان َسے مربوط کرنے کی تاریخ میں توسیع

نئی دہلی 31 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے پیانکو آدھار سے مربوط کرنے کی تاریخ میں مزید چار ماہ کی توسیع کردی ہے ۔ اب یہ کام 31 ڈسمبر 2017 تک کیا جاسکتا ہے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ حکومت نے پان نمبر کو آدھار سے مربوط کرنے کی جو مہلت پہلے دی تھی وہ آج ختم ہوئی تھی ۔ یہ توسیع حکومت نے ایسے وقت میں کی ہے جبکہ مختلف سرکاری اسکیمات سے استفادہ کیلئے آدھار داخل کرنے کی مہلت میں بھی چار ماہ کی توسیع کی گئی ہے ۔ محکمہ مال کی جانب سے آدھار سے پان نمبر کو مربوط کرنے کی تاریخ 31 ڈسمبر مقرر کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا جائیگا ۔ اس سلسلہ میں آدھار کے لزوم پر مقدمہ کی سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی ہے ۔