آدھار کارڈ مقدمہ ، سپریم کورٹ کا تبصرہ ’’سرکاری کارروائیوں اور شہری حقوق کے درمیان توازن ضروری ‘‘

نئی دہلی ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کسی بھی فرد کے خلوت کے حقوق اور حکومت کی کارروائیوں کے درمیان توازن برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس طرح فلاحی اخراجات کو بھی قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔ سینئر قانون داں نے حکومت کے آدھار پروگرام کے جواز کو چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دستور مملکت کو کسی کی بھی جاسوسی کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور اب تکنیکی اعتبار سے یہ ناممکن ہوگیا ہے کیونکہ ہر سودے کی تفصیلات کا پتہ چلایا جاسکتا ہے یا کسی بھی شخص کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ آدھار کارڈ جاری کرکے حکومت نے درحقیقت ایسا ہی جاسوسی نظام قائم کیا ہے جس سے شہری حقوق مجروح ہورہے ہیں اور دستور کی کارروائی متاثر ہورہی ہے۔ اس طرح سپریم کورٹ نے تبصرہ کیا کہ حکومت کی ذمہ داری ہیکہ شہری حقوق اور سرکاری کارروائیوں کے درمیان توازن برقرار رکھے۔