آدھار ڈیٹا کو الیکشن دھاندلی میں استعمال نہیں کیا جاسکتا

نئی دہلی ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی تشویش کہ آدھار ڈیٹا ووٹرز کے پروفائیل اور الیکشن دھاندلی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یو آئی دی اے آئی نے منگل کو اس بات کی تردید کی ہے۔

Cambridge Analytica’s

کی حالیہ متنازعہ بیان میں جس میں الزام لگایا گیا ہیکہ فیس بک کے ڈیٹا کو امریکی الیکشن اور

Brexit

کے ریفرنڈم میں ووٹرز پر اثرانداز ہونے کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔ جسٹس چندرجوڈ نے ریمارک کیا کہ کیا جمہوریت میں ووٹرز پر اثرانداز ہونے کیلئے آدھار ڈیٹا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ مسٹر راتیش دویڈی یو آئی ڈی اے آئی کی طرف سے پیروری کرتے ہوئے کہا کہ یو آئی ڈی اے آئی کے اعداد و شمار، گوگل اور

Cambridge Analytica’s

سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ ہم ان اعدادوشمار کا تقابل گوگل سے ہرگز نہیں کرسکتے جو مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے

(Learny Algorathion)

کا طریقہ اپنائے ہوئے ہے جہاں تک آدھار کے ڈیٹا کا سوال ہے یہ تصدیق اور کسی بھی نقل سے مبراء ہے اور انہوں نے کہا کہ جیسا ہی کوئی نئی درخواست آتی ہے تو ڈیٹا کو فوراً ہی کمپویٹر میں

Encryptol

ایک خفیہ زبان میں تبدیل کردیا جاتا ہے جسٹس چندر جوڈ نے اندیشہ ظاہر کیا ہیکہ ڈیٹا کو کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے لحاظ وہ اس کی حفاظت اور تحفظ کیلئے فکرمند ہیں۔
مدھیہ پردیش میں حادثہ ، 21 ہلاک
بھوپال ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک منی ٹرک جو شادی کے بارتیوں سے بھری ہوئی تھی دریائے سون، سدھی ڈسٹرکٹ کے پل پر سے گدرتی ہوئی دریا میں گر پڑی، جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ 10:30 بجے رات پیش آیا۔ اس حادثہ میں منی ٹرک 60-70 فٹ گہرے برج پر سے ندی کے سوکھے حصہ میں گر پڑی۔