آدھار ڈاؤن لوڈس کی تعداد 40 کروڑ سے متجاوز

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : یونیک آئیڈنٹیفیکیشن اتھاریٹی آف انڈیا (UIDAI) ویب سائٹ پر آدھار ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اوسطاً یومیہ 6 لاکھ آدھار ڈاؤن لوڈ کئے جارہے ہیں اور آدھار ڈاؤن لوڈ کی تعداد 40 کروڑ سے متجاوز ہوگئی ہے ۔ ویب سائٹ کے ذریعہ آدھار کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی وجوہات کو آدھار کے استعمال میں اضافہ سے منسوب کیا جاسکتا ہے ۔ جیسے شناختی ثبوت اور سرویس پروائیڈرس کے پتہ کا ثبوت ، 2 مئی تک جنریٹ کیے گئے آدھار کی جملہ تعداد 100.93 کروڑ تھی ۔ آدھار کے الیکٹرانک ورژن میں ڈیٹا ویسا ہی ہے جیسے آدھار لیٹر پر پرنٹ ۔ اس طرح یو آئی ڈی اے آئی کے ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے گئے آدھار کی وئیلیڈیٹی ویسے ہی جیسے پوسٹ کے ذریعہ وصول کیا گیا ہو لہذا ڈاؤن لوڈ کئے گئے آدھار کو پرنٹیڈ آدھار کارڈ کے برابر سمجھا جاتا ہے ۔ آدھار کے ڈاؤن لوڈ ورژن کو ریزرو بنک آف انڈیا کی جانب سے بھی شناخت اور پتہ کا کارامد ثبوت قرار دیا گیا ہے ۔ اگر کسی کا آدھار گم ہوگیا ہے یا ہنوز ڈاک کے ذریعہ وصول ہونا ہو تو وہ چند تفصیلات آن لائن فراہم کرنے کے بعد آسانی سے آدھار ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ ایسی صورت میں اگر کسی شخص کو تفصیلات یاد نہ ہوں تو آدھار ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے اور قریبی آتھرائزڈ آدھار کیندرا سے پرنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے لیے برائے نام فیس 10 روپئے ہوگی ۔ یہ بات ڈاکٹر اجئے بھوشن پانڈے ، ڈائرکٹر جنرل اینڈ مشن ڈائرکٹر ، یو آئی ڈی اے آئی نے بتائی ۔ آدھار کو آن لائن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کسی کو انرولمنٹ کے وقت اس کا موبائل نمبر درج کروانا ہوگا ۔ الیکٹرانک ورںن کو https://resident.uidai.net.in/home سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے یا http://www.uidai.gov.in پر ’ آدھار سروسیس ‘ لنک پر کلک کرتے ہوئے ۔۔