آدھار مسئلہ پر راجیہ سبھا میں کل مباحث

نئی دہلی ۔27 مارچ  ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آدھار کو مختلف خدمات اور اسکیمات کیلئے لازمی قرار دیئے جانے کے سلسلے میں راجیہ سبھا میں چہارشنبہ کو مباحث ہوں گے ۔ نائب صدرنشین پی جے کورئین نے آج یہ بات اُس وقت کہی جب جئے رام رمیش (کانگریس) نے بائیومیٹرک آدھار پر مختصر مدتی بحث کیلئے دی گئی نوٹس کے بارے میں جاننا چاہا ۔ کورئین نے کہا کہ اس موضوع پر 22 مارچ کو بحث ہونے والی تھی لیکن اُس دن وزیرفینانس ارون جیٹلی دستیاب نہ ہوسکے لہذا اسے ملتوی کیا گیا ، اب یہ موضوع 29 مارچ کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے ۔ کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے گورنر گوا کے طرزعمل کے سلسلے میں پیش کردہ نوٹس کے بارے میں جاننا چاہا ۔