آدرش ٹاور کو منہدم کردیں : عدالت

ممبئی ، 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائی کورٹ نے آج حکم دیا کہ ممبئی کے قلابہ میں واقع 31 منزلہ آدرش اپارٹمنٹس جن پر اسکام کا داغ لگا ہے، منہدم کردیں اور سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے خلاف فوجداری مقدمات چاہتے ہوئے کہا کہ یہ ٹاور غیرقانونی طور پر تعمیر کیا گیا۔ تاہم سوسائٹی کی اپیل پر انہدام کو 12 ہفتوں کیلئے ملتوی کردیا۔