ممبئی ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممبئی ہائی کورٹ نے آج سابقہ چیف منسٹر مہاراشٹرا مسٹر اشوک چوہان کی اس درخواست کو مسترد کردیا کہ کروڑہا روپئے کے آدرش ہاوزنگ سوسائٹی اسکام کیس سے ان کا نام حذف کردیا جائے ۔ جسٹس ایم ایل تھلیانی نے سینئیر کانگریس لیڈر کو کسی بھی نوعیت کی راحت فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔ قبل ازیں اشوک چوہان نے گذشتہ سال دسمبر میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے جسٹس تھلیانی سے گذارش کی تھی کہ آدرش اسکام سے ان کا نام حذف کردینے کیلئے سی بی آئی کو اجازت دی جائے لیکن یہ درخواست نامنظور کردی گئی تھی ، جس کے باعث اشوک چوہان کے خلاف قانون انسداد رشوت کے تحت آدرش سوسائٹی میں جانبداری برتنے کے الزام میں کیس برقرار رہے گا ۔