حیدرآباد۔ 26 مارچ (این ایس ایس) TSWDCET-2017 کے کنوینر نے تعلیمی سال 2017-18ء کیلئے ریاست تلنگانہ میں سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل ڈگری کالجس فار ویمن میں داخلہ کیلئے تلنگانہ سوشیل ویلفیر ڈگری کالجس انٹرنس ٹسٹ (TSWDCET-2017) کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کی ہے۔ انٹرنس امتحان کی تاریخ 16 اپریل ہے۔ آن لائن درخواستوں اور پراسپیکٹس تفصیلات کیلئے امیدوار ویب سائیٹ tswreis.telangana.gov.in دیکھ سکتے ہیں۔