نئی دہلی ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے 125 روپئے کے سکہ کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ 29 جون کو نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو کے ہاتھوں 125 روپئے کے نئے سکہ کو جاری کیا جانے والا ہے۔ بتایا گیا ہیکہ 29 جون کو ماہر حسابات مہالنوبیس کی 125 ویں یوم پیدائش تقریب ہے جس کے پیش نظر لنوبیس کی یاد میں یہ سکہ جاری کیا جارہا ہے۔