آج پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے بلدیہ کے خصوصی انتظامات

حیدرآباد 28 اپریل ( این ایس ایس ) جی ایچ ایم سی انچارچ کمشنر بھارتی ہولی کیری نے آج کہا کہ جاریہ سال کے پراپرٹی ٹیکس پر پانچ فیصد باز ادائیگی کی اسکیم کا 30 اپریل کو اختتام عمل میں آنے والا ہے ۔ اس سلسلہ میں جی ایچ ایم سی نے 29 اپریل اتوار کو بھی یہ ٹیکس وصول کرنے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ متعلقہ ڈپٹی میونسپل کمشنران کو ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔ اس کے علاوہ سٹیزن سرویس سنٹر اور می سیوا مراکز کو بھی اتوار کو شام 6 بجے تک کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اس کے علاوہ 30 اپریل کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک ٹیکس وصول کیا جائیگا۔