آج نصف شب سے آٹو بند کا آغاز

حیدرآباد 16 جنوری (پریس نوٹ) دونوں شہروں میں 17 جنوری کی نصف شب سے غیر معینہ مدت کے آٹو بند کا آغاز ہوگا۔ اقل ترین آٹو کرایوں میںاضافہ جی او 108 کی منسوخی ایک ہزار روپئے جرمانہ کی رقم میںکمی و دیگر مطالبات پر بند کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پریس کلب بشیر باغ پر 17 جنوری صبح 11 بجے ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ آٹو یونین قائدین نے یہ بات بتائی۔