آج مکمل چاند گہن

نئی دہلی ۔ 7 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کل مکمل چاند گہن ہوگا جو ملک کے کئی حصوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وزارت ارتھ سائنس نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ چاند گہن 2.45 بجے دن شروع ہوگا جو 6.05 بجے شام تک جاری رہے گا۔ اسے امریکہ ، آسٹریلیا اور ایشیاء میں دیکھا جاسکے گا۔