حیدرآباد۔ 20۔ مارچ (راست)روزنامہ سیاست کی جانب سے پیش کئے جانے والے دو روزہ ادبی تہذیبی و ثقافتی اردو پروگرام کا آج 21 مارچ 6 بجے شام سے محبوب حسین جگر ہال میں خان اطہر کا جشن شاعر پیش کیا جائے گا ۔ جس میں ممتاز مزاحیہ شاعر محمد حمایت اللہ کے لکھے کلام ’’دھنمڑی‘‘ کو ساز پر پیش کیا جائیگا۔ جس کو گلوکار استاد وٹھل راؤ، رکن الدین، رام دیو، گجیندر سنگھ اور خان اطہر سنگیت سے سجا کر پیش کریں گے۔ داخلہ فری ہوگا۔ اسٹیج انچارج احمد مکیش، ارشاد فریدی ،یوسف خان معراج جعفری ہوں گے ۔ شائقین وقت پر پہنچ جائیں۔ دیگر تفصیلات 9391019280 پر حاصل کیجئے۔