آج غسل کعبہ

مکہ معظمہ ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں امیرمکہ شہزادہ مشل بن عبداللہ کل غسل کعبہ انجام دیں گے۔ امور حرمین شریفین کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس، شیخ محمد القزیم نائب سربراہ کے علاوہ سعودی حکومت کے کئی وزراء، مفکرین اسلام، مسلم ممالک کے سفراء، غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ حرم شریف میں شہریوں اور معتمرین بھی موجود رہیں گے۔ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے غسل کعبہ انجام دیا جاتا ہے۔ حرمین شریفین میں تمام عصری سہولتوں کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔