آج سے پاکستانی طیاروں کی کراچی ۔ ممبئی پروازیں بند

لاہور ۔ 7مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کراچی اور ممبئی کے درمیان اپنی پروازیں تجارتی وجوہات کی بناء پر کل سے بند کردے گی ۔ ایئر لائنز کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ پی آئی اے ہر ہفتہ کراچی اور ممبئی کے درمیان دو پروازیں ایک پیر اور دوسری جمعرات کے دن کیا کرتا تھا ۔ تاہم لاہور ۔ دہلی پروازیں حسب معمول رہیں گی ۔ کراچی ۔ ممبئی پروازوں کو معطل کردینے سے لاہور ۔ دہلی روٹ تک مسافرین کی تعداد میں اضافہ کردیں گی ۔

 

خطہ قبضہ پر ہندوستانی فائرنگ سے 4شہری زخمی ‘پاکستان کا ادعا
اسلام آباد ۔ 7مئی ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج دعویٰ کیا کہ اس کے 4شہری خطہ قبضہ کے پاس سے ہندوستانی افواج کی فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہوگئے ۔ پاکستانی فوج نے الزام عائدکیا کہ ہندوستانی فوج نے کل ناکیال سیکٹر میں خطہ قبضہ کے پار سے فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے ۔ پاکستانی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہندوستان نے دیہات ترتی پر مارٹر فائرنگ کی جس سے چار شہری بشمول دو خواتین اور ایک 12سالہ لڑکا زخمی ہوگئے ۔ کل جموں و کشمیر کے ضلع پھولگام میں ایک ملازم پولیس اور ایک عسکریت پسند کے بشمول 5افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔