آج سے جدہ میں سیاست کی ’ اسلامک آرٹ گیلری نمائش‘کا آغاز

جدہ: سیاست آرٹ گیلری کے زیر اہتمام مملکت سعودی عربیہ میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا متعین جدہ سعودی انڈین بزنس نٹ ورک ( ایس ائی بی این ) کے اشتراک سے 30مارچ تا یکم اپریل تک تین روزکیلی گرافی نمائش کا قونصلیٹ جنرل انڈیا ’ جدہ کے احاطے میں آغاز ہوگا۔

مذکورہ نمائش کا افتتاح ایچ ای محمد نور رحمن شخ قونصل جنرل آنڈیا متعین جدہ کے ساتھ مدیر اعلی روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان ‘ جناب ظہیر الدین علی خان میجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست ‘ سکریٹری جنرل ایس ائی بی این غضنفر علی ذکی کے ہاتھوں عمل ائے گی اور نمائش30مارچ تا یکم اپریل صبح 7سے 11:45تک جاری رہے گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=wLR27L-deqo

اس کے علاوہ یونس ایم حافظ کی مذکورہ اسلامی آرٹ نمائش میں موجودہ عصر حاضر کے نایاب اسلامی آرٹ کے نمونہ کا مشاہدہ بھی کرسکیں گے۔

امریکی میں ہندوستان کے مختلف شہروں میں کیلی گرافی نمائش کے کامیاب انعقاد کے بعد ‘ سیاست آرٹ گیلری کا اس بات کا اعزاز ہے وہ اپنے آرٹ کے نمونے عوام کے مشاہدہ کے اسلام کے مقصد ملک میں رکھیں۔

توقع کی جارہی ہے اس کے نمائش میں ممتاز آرٹسٹ جناب نعیم صبری اور فہیم صابری کے فن خطاطی کے نمونوں کے بشمول کینویس پینٹنگ پر مہارت رکھنے والے آرٹس لطیف فاروقی ‘ لکڑی پر قرآنی آیات تراشنے والے فنکار سید وقار اور محمد مظہر الدین کے علاوہ ایمبارائیڈرکے ذریعہ قرآنی آیات تحریر کرنے والے نصیر سلطان کے درجنوں نمونے مشاہدہ کے لئے رکھے جائیں گے۔

ملٹی میڈیا کے اس اثر انگیز دور میں مذکورہ آرٹ گیلری کا فن تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا تھا۔ کیلی گرافی کی بازیابی کا خیال اس لئے بھی آیاکہ اس کو متواتر روزگار سے جوڑا جاسکے۔جس کے بعد سلم علاقوں میں مقیم خواتین کو اس کیلی گرافی کی مفت تربیت فراہم کرتے ہوئے سیاست نے کیلی گرافی آرٹ کے دم توڑے ہنر کو ایک اونچا مقام فراہم کرنے کا کام کیاہے