حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی کے نیشنل جنرل سکریٹری مرلیدھر راؤ نے آج انٹر میڈیٹ طلبہ کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 2 مئی کو ریاست گیر بند منانے کی اپیل کی اور کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی غلطیوں کے باعث کئی طلبہ نے خود کشی کی ہے ۔ انہوں نے ریاست میں ٹریڈرس ، تجارتی اداروں ، اسکول ، کالجس ، دیگر تعلیمی اداروں وغیرہ سے اس بند میں حصہ لینے کی اپیل کی ۔۔