حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے ہفتہ واری راست نشریہ پروگرام میں چہارشنبہ 5 تا 6 بجے شام امبیڈکر اوپن یونیورسٹی اور اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے ڈگری اور دیگر کورسیس سے متعلق معلومات ماہر تعلیم ایم اے حمید فراہم کریں گے ۔ اس کے لیے اہلیتی امتحان ، راست گریجویشن میں داخلے اوپن یونیورسٹی ڈگری کی قدر و قیمت پر 11 بجے تا 4 بجے 040-24740024 پر سوالات ریکارڈ کرواسکتے ہیں ۔ اور دوران پروگرام راست سوالات کرسکتے ہیں ۔ کوآرڈینٹر صدیقہ فاطمہ ہے ۔ مسٹر زاہد فاروقی ، فہیم انصاری ، محمد منیر کی معاونیت رہے گی ۔۔