آج بھی محصول جائیداد کی ادائیگی کی سہولت

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر سومیش کمار نے بتایا کہ محصول جائیداد کی رعایتی اسکیم سے 1.8 لاکھ مالکان جائیداد نے استفادہ کرتے ہوئے 100 کروڑ روپئے ٹیکس ادا کیا ہے جنہیں ٹیکس کے بقایہ جات ادا کرنے پر 5 فیصد کی چھوٹ بھی دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم ختم ہونے کے لیے صرف 5 دن باقی ہیں ۔ لہذا شہر حیدرآباد سکندرآباد سے اپیل کی گئی ہے کہ 30 اپریل تک ٹیکس ادا کر کے اسکیم سے فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محصول جائیداد کی ادائیگی اتوار 26 اپریل کو بھی صبح 8 بجے تا 8 بجے شام سٹیزنس سرویس سنٹرس ( تمام سرکل دفاتر میں ) کھلے رہیں گے ۔۔